Monday, February 1, 2010

CT and MRI Scan Introduction

سی ٹی اور ایم آر آئی سکین تعارف وکردار

چھوٹا سا معلوماتی دھاگہ شروع کر رہا ہوں جس میں سی ٹی سکینیگ اور ایم آر آئی سکینیگ کا تعارف اور بیماریوں کی تشخیص میں‌ ان کا کردار اور اہمیت کا جائزہ آپ کے سامنے رکھوں گا۔ امید ہے میری یہ کاوش آپ کو پسند آئے گی اور میرا علم بھی ایک جگہ اکٹھا ہو جائے گا

سی ٹی سکین کا لفظی مطلب ہے کمپیوٹرٹومو گرافی یا کمپیوٹرائزڈ ٹوموگرافک سکینیگ
اور اسی طرح
ایم آر آئی سکین کا مظلب ہے، میگنیٹک ریزونینس امیجنگ سکین
دونوں‌ کا بنیادی مقصد جسم کو ہاتھ لگائے بغیر اس کے اندر جھانک کر تمام اندرونی اعضاء کو جانچنا اور ان کے ساتھ کسی فالتو چیز ( گوشت، پانی، پیپ وغیرہ ( کی موجودگی کا پتا لگانا ہے۔ دونوں ٹیسٹوں کا بنیادی اصول الگ ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کے کچھ مخصوص حصوں میں دونوں کی الگ الگ افادیت ہونا بھی جدا ہے۔ فی الحال تفصیل سے گریز کرتے ہوئے، مثلاً اگر ہڈی دیکھنی ہو تو سی ٹی سکین زیادہ کار آمد ہے اور اگر گوشت (سافٹ ٹشو‌( دیکھنا ہو تو ایم آر آئی زیادہ معلومات دے گا۔
مزید تفصیلات آپ کا ریسپانس ملنے پر

سی ٹی سکین مشین کی تصویر:
This image has been resized. Click this bar to view the full image. The original image is sized 1600x1200.

اور یہ۔۔۔۔۔۔
This image has been resized. Click this bar to view the full image. The original image is sized 1600x1200.




اور ایم آر آئی مشین کی تصویر:


اور یہ۔۔۔۔۔۔۔

اپنے بارے میں میں بتاتا چلوں کہ کوئی خاص پڑھا لکھا نہیں ہوں انٹر تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں میڈیکل کی طرف حادثاتی طور پرآیا اور اس میں "ریڈیالوجی" کے شعبے کو چنا، بعد ازاں اسی کا ہو کر رہ گیا، بھر میں نے جیسا کہ اس شعبہ کی ضرورت ہے، پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے ریڈیو گرافی میں ڈپلوما حاصل کیا اور باقاعدہ اس فیلڈ میں‌ کام شروع کر دیا۔ اور مقامی طور پر اس فیلڈ کے سب سے پرانے اور مشہور ادارے سے وابستہ ہو گیا۔ اسی دوران علامہ اقبال اوبن یونیورسٹی سے ماس کیمونیکیشن میں گریجویشن کیا اور پھر پنجاب یونیورسٹی لاہور سے آرٹس میں دوبارہ گریجویشن کیا، آگے کچھ ذمہ داریاں نبھٹانے کے بعد امیجنگ ریڈیالوجی میں چارسالہ آنرز کرنے کا ارادہ ہے۔ میں‌گزشتہ 6 سال سے اس فیلڈ بحثیت میڈیکل ٹیکنولوجسٹ / سی ٹی سکین ٹیکنولوجسٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہوں اس دوران کم و بیش اٹھارہ ہزار مریضوں کا سی ٹی سکیں کر چکا ہوں اس کے ساتھ ساتھ 6 عدد مختلف سی ٹی سکینیگ مشینوں پر کام کرنے کا بھی تجربہ ہے۔ روالپنڈی، اسلام آباد اور لاہور کے 12 ریڈیالوجسٹ ڈاکٹرز کو اسسٹ کرنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی ہے۔ لیٹسٹ سی ٹی سکین ٹیکنیکس میں اینجییو گرافی کی طرف میری خاص توجہ ہے۔ جہاں میں سی ٹی سکین‌ میں پروفیشنلسٹ ہوں وہی ایم آر آئی میں‌ میں صرف بنیادی علم رکھتا ہوں کیوں میرے خیال میں سی ٹی سکین ہی اتنی وسیع فیلڈ ہے کہ اس میں جتنا وقت صرف کیا جائے کم ہے۔

ابتدائی تعارف:
کمپیوٹرائزڈ ٹومو گرافی، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے،ٹومو گرافی دو یونانی الفاظ سے مل کر بنا ہے، ٹوموس مطلب سیکشن، سلائس یا حصہ اور گرافیا مطلب بیان کرنا۔ آسان الفاظ میں‌ کمپیوٹرائزڈ ٹومو گرافی سے مراد ایسا علم جس میں کمپیوٹر کے ذریعے جسم کے مختلف حصوں‌کو کاٹ کر ان کے بارے میں جاننا۔ جیسے آپ اکثر چھری سے ڈبل روٹی کو کاٹ کے ٹکڑوں‌میں‌بانٹ دیتے ہیں اسی طرح سی ٹی میں‌ مریض کے جسم کو مختلف ٹکروں میں اور مختلف اینگلز میں کاٹا جاتا ہے ارے مگر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ سب کچھی امیجنری یعنی غیر حقیقی طور پر ہوتا ہے اور مریض کو کسی قسم کا کوئی درد وغیرہ نہیں‌ہوتا بلکہ اسے کسی قسم کا کوئی احساس ہی نہیں ہوتا ایسا سمجھ لیں کہ آپ گھر میں اپنے ہی بیڈ پر آنکھیں‌ بند کر کے لیٹے ہیں۔
سی ٹی سکین سب سے پہلے1974 میں گاڈ فرے ہاونس فیلڈ اور ایلن کارمیک نے ایجاد کیا بعد ازاں ان دونوں کو نوبل پرائز بھی ملا، لیکن اس سلسلےمیں ہاونس فیلڈ زیادہ مشہور ہیں۔ سی ٹی کی بینادی کثافتی اکائی بھی مسٹر ہاونس فیلڈ کےنام پر ہاونس فییلڈ یونٹ HU کہلاتی ہے۔
سی ٹی سکین کا بنیادی اصول ایکس ریز پر ہے۔ اس میں ایک ایکس رے ٹیوب لگی ہوتی ہے جو کی ایکس ریز پیدا کرکےٹیوب کے ایک خاص سوراخ سے انہیں خارج کرتی ہے۔ اس سوراخ کے بلکل سامنے ایک ڈیٹیکٹر رنگ لگی ہوتی ہے اب ایکس رے سورس اور ڈیٹیکٹر رنگ کے درمیان جو چیزمثلا انسانی جسم رکھ دیا جائے تو ایکس ریز اس کا عکس بنا کر اس رنگ پر ڈالتی ہیں اب ڈیٹیکٹررنگ اس عکس کو تصویر میں ڈھال کر کمپیوٹر کی سکرین پر دکھاتے ہیں۔
سی ٹی ٹیوب کی تصویر
:
This image has been resized. Click this bar to view the full image. The original image is sized 3008x2000.

ٹیوب اور ڈیٹیکٹر رنگ ڈایا گرام:
This image has been resized. Click this bar to view the full image. The original image is sized 720x540.

This image has been resized. Click this bar to view the full image. The original image is sized 720x540.


عام ایکسرے اور سی ٹی سکین میں‌ فرق:
عام ایکسرے اور سی ٹی سکین دونوں میں ایکس ریز کی مدد سے انسانی جسم کے مطلوبہ حصے کو دیکھا جاتا ہے مگر عام ایکسرے کی کارگردگی محدودہوتی ہے اور وہ ایک خاص حد تک ہی محدود معلومات دیتےہیں مگر سی ٹی سکین مکمل اور وسیع معلومات دیتی ہے کیونکہ یہ ایسے ہی ہے کہ ٓپ گویا مریض کے جسم کے اندر جھانک کر یا اسے چیر پھاڑ کر دیکھ رہےہوں۔

!.......جاری ہے

No comments:

Post a Comment